خبرنامہ کشمیر

میر واعظ کی دوبارہ سے گھر میں نظر بندی کی مذمت

میر واعظ کی دوبارہ سے

مقبوضہ کشمیر، حریت فورم کی میر واعظ کی دوبارہ سے گھر میں نظر بندی کی مذمت

سرینگر (ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں حریت فور م نے اپنے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بندکرنے کے قابض انتظامیہ کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کا دیوالہ پن قرار دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ میر واعظ عمر فاروق کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت باربار نظر بند کیا جاتا ہے جو قابض انتظامیہ کی شدید بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرواعظ کی مسلسل گھر میں نظر بندی سے ان کی دینی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہورہی ہیں اور کشمیری انکے وعظ و تبلیغ سے محروم ہو رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ میر واعظ کی بار بار نظر بندی سے قابض انتظامیہ کشمیریوں کے دینی معاملات میں مداخلت کی بھی مرتکب ہو رہی ہے۔ دریں اثناء میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں حریت رہنما مسرور عباس انصادی کے نئی دہلی کے ایک اسپتال میں تبدیلی جگر کے کامیاب آپریشن پر ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔