خبرنامہ کشمیر

میڈیا ریاست کا چوتھا ستون عوام کے شعورکوبیدارکرنے میں موثرہتھیار ہے

کھوئیرٹہ (ملت آن لائن + آئی این پی) آزادجموں کشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے کہاہے کہ میڈیااب ریاست کاچوتھاستون بن چکاہے جوعوام کے شعورکوبیدارکرنے میں موثرہتھیار کاکرداراداکررہاہے پاکستان کاالیکٹرانک میڈیامقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے انسانیت سوزمظالم اورانڈین فورسز کے ظلم وجبر کوبے نقاب کرے ،میرٹ پرکسی بھی صورت سودے بازی نہیں کرونگاآزادکشمیرکی عوام بالخصوص نوجوانوں نے ہمیں بھاری مینڈیٹ صرف میرٹ اورگڈگورننس کے لیے دیاپانامہ لیکس کے فیصلہ کوبعض سیاستدان اورتجزیہ نگارایشو نہ بنائیں اوراپنے اپنے اندازمیں تشریخ نہ کریں وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی ترقی،خوشحالی اورمیرٹ کی علامت ہیں میڈیا مثبت تنقیدکرے اورباوقار صحافت کوفروغ دیں کھوئیرٹہ پریس کلب کوخوبصورت عمارت بناکردیں گے جبکہ کھوئیرٹہ کے صحافیوں کے لیے میڈیاکالونی بھی بنائیں گے پرنٹ میڈیاسے تعلق رکھنے والے صحافی بھی مسئلہ کشمیرکواجاگرکرنے اورانڈین فورسزکی درندگی کوبے نقاب کرنے کے لیے اپنابھرپورکرداراداکریں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز پریس کلب کھوئیرٹہ کے عہدیداروں صدرشوکت علی کھوکھر،سینئر نائب صدریاسرترابی،نائب صدرراعی معصوم،ملک شہزادعمران،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدسراج قمر،سیکرٹری مالیات امتیازراجہ،میڈیاسیکرٹری واصف علی سے ان کے عہدوں کاحلف لینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب کے پہلے سیشن کی صدارت سابق صدرتوقیرخان نے کی اورسٹیج سیکرٹری کے فرائض شوکت کھوکھر نے سرانجام دیئے حلف کے بعد نومنتخب صدرشوکت علی،کھوکھرنے تقریب کی صدارت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض نومنتخب جنرل سیکرٹری ملک شہزادعمران نے سرانجام دیئے۔تقریب سے وزیرقانون راجہ نثاراحمدخان،صدرپریس کلب شوکت علی کھوکھر،سابق صدرخان توقیرخان،اظہرملک سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان کے الیکٹرانک میڈیاسے کشمیریوں کوبے پناہ توقعات ہیں کشمیری اس بات کے خواہاں ہیں کہ الیکٹرانک میڈیامقبوضہ کشمیرکے اندرہونے والے مظالم کوبھرپوراندازسے کوریج دیں ہمارااولین مسئلہ کشمیر ہے جس کے حل کے لیے ہم ہرقسم کی قربانی دیں گے آج سرینگر،کپواڑہ،پلوامہ،پونچھ اورمقبوضہ جموں کشمیرکے چپے چپے میں پاکستانی پرچم تلے آزادی کی جنگ لڑی جارہی ہے عفت ماب کشمیری خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے آفتاب صورت کشمیری نوجوانوں کوبیلٹ گنوں کے فائرکرکے نابیناکیاجارہاہے تعلیمی اداروں کے اندرفورسزگھس کرطلبہ کوتشددکانشانہ بنارہی ہیں نوجوانوں کوگاڑیوں کے بونٹ پربٹھاکرانسانی ڈھال کے طورپراستعمال کیاجارہاہے ایسے حالات میں پاکستان کاالیکٹرانک میڈیاجس قدربھی ممکن ہوسکے بھارتی مظالم کوبے نقاب کرے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پرنٹ میڈیاکے مشکورہیں جوکشمیرایشوکونمایاں کوریج دے رہاہے اقتدارقدرت کی دین ہے اورسدادائمی نہیں رہتاحاکمیت صرف اللہ کی ہے آزادکشمیرکی عوام بالخصوص نوجوانوں نے ہمیں انتخابات میں بھرپوررسپانس دیاجس کے نتیجہ میں مسلم لیگ ن نے شاندارکامیابی حاصل کی ووٹ مقدس امانت ہے وہ مقدس امانت عوام نے ن لیگ کے حق میں استعمال کی ہم نے آزادکشمیرمیں حکومت کی تشکیل دی اورمیں ریاست کاوزیراعظم بنالوگوں نے تبدیلی،میرٹ اورگڈگورننس کے لیے ووٹ دیئے عوام کے اعتماد پرپورااترونگا مجھے وزارت عظمیٰ سے وزیراعظم نوازشریف یاکابینہ الگ کرسکتی ہے مگرمیںیہ بات واضح کرناچاہتاہوں کہ وزیراعظم رہوںیانہ رہوں میرٹ کی پاسداری اوراصولوں پرسودے بازی نہیں کرونگا اگرہم نے بھی میرٹ کی پاسداری نہ کی توہماراحشربھی پی پی جیساہوگا میرٹ کے نفاذ کے لیے آزادکشمیرکی کابینہ میرے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے قائدین بے جاتنقیدنہ کریں اگرکہیں خرابی نظرآرہی ہے توسامنے لائیں ہم مثبت تنقیدکاخیرمقدم کرینگے سڑکیں،سکولزاوردیگرعمارتیںآسانی سے بن جاتی ہیں مگرادارے بنانے میں وقت لگتاہے میںآزادکشمیرکے اداروں کومضبوط بناؤنگاآزادکشمیرمیں ہائیڈرل جنریشن کے منصوبوں کوفروغ دے رہے ہیں صحت،تعلیم،مواصلات ہماری ترجیحات ہیںآزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت اپناپہلابجٹ پیش کررہی ہے جس میںآزادکشمیرکے تمام انتخابی حلقوں کے لیے ڈویلپمنٹ کابجٹ مختص کیاجائے گاانہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی ہدائت اورویژن کے مطابق آزادکشمیرمیں میگاپراجیکٹس دیے جارہے ہیں۔وزیرقانون راجہ نثاراحمدخان نے کہاکہ میڈیاایک طاقتورہتھیارہے صحافی عوامی مسائل کی نشاندہی کریں اورمثبت رپورٹنگ کریں ہم نے کھوئیرٹہ میں ثقافتی شومنعقدکرکے بھارت اورپاکستان کے دشمنوں کوپیغام دیاکہ ہم ڈرنے اورجھکنے والے نہیں ہم زندہ قوم ہیں اوراپنی تقریبات دیدہ دلیری سے مناتے ہیںآزادکشمیرمیں میرٹ پرکمپرومائز نہیں کرینگے تعمیروترقی کاانقلاب لائیں گے برادری ازم اورتعصبات کی سیاست کاخاتمہ کردیاہے بلاتخصیص سب کے کام کررہے ہیں میرٹ پرنوجوانوں کوروزگاردیں گے۔