خبرنامہ کشمیر

نام نہاد اسمبلی سرجان برکاتی کے آزادی کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی

جماعت اسلامی کا غیر قانونی

سرینگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد کشمیر اسمبلی میں حز ب اختلاف کے اراکین نے مقبوضہ علاقے میں گزشتہ چھ ماہ سے جاری نہتے کشمیریوں کے قتل کے عام خلاف زبردست احتجاج کیا اورسرجان برکاتی کی طرز پر نعرے بازی کی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حالیہ انتفادہ کے دوران اپنے جذباتی نعروں کی وجہ سے شہرت پانیوالے سرجان برکاتی کو کشمیر کا ’’فریڈم چاچا ‘‘کہہ کر پکاراجاتا ہے ۔ ’’پیلٹ شیل نہ بابا نہ ، پاوا شاوا نہ بھئی نہ ، پی ایس اے سرکار نہ بھئی نہ ، توڑ پھوڑ نہ بھئی نہ ، قاتل سرکار نہ بھئی نہ ‘‘جیسے نعروں سے شہرت پانیوالے سرجان برکاتی کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے جموں کی جیل منتقل کردیاگیا ہے ۔ گزشتہ روز تیس روز بجٹ اجلاس کے پہلے روز نام نہاد اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین نے انکی طرز پر زبردست نعرے بلند کئے ۔ جیسے ہی اجلاس شروع ہوا ،مشترکہ حزب اختلاف نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر کٹھ پتلی انتظامیہ کے خلاف نعرے بلند کئے۔ اراکین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ شدید نعرہ بازی کر رہے تھے ۔