خبرنامہ کشمیر

نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پراظہار تشویش؛ ہائیکورٹ بار

نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پراظہار تشویش؛ ہائیکورٹ بار
سرینگر:(ملت آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مختلف جیلوں خاص طور پر نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سرینگر میں جاری بیان میں کہا گیا کہ تہاڑ جیل میں نظر بند کشمیری مزاحمتی رہنماؤں کو غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ شبیر احمد شاہ، پیر سیف اللہ، نعیم احمد خان ، ظہور احمد وٹالی اور دیگر نظر بندوں کو عدالتی احکامات کے باجود علاج کے لیے ہسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا۔ بیان میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس سے اپیل کی گئی کہ وہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نظر بندوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔