خبرنامہ کشمیر

نعیم خان سمیت غیر قانونی طورپر نظربند حریت قائدین کی حالت زار پر اظہار تشویش

نعیم خان سمیت

نعیم خان سمیت غیر قانونی طورپر نظربند حریت قائدین کی حالت زار پر اظہار تشویش

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور پارٹی چیئرمین نعیم احمدخان سمیت کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماؤں کی حالت زار پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیا ن میں افسوس ظاہر کیاکہ نعیم احمد خان گزشتہ سال جولائی سے مسلسل نئی دلی کی بدنام زمانہ تہارجیل میں نظربند ہیں اور انہیں جیل میں علاج معالجے اور مناسب خوراک سمیت تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے جس کی وجہ وہ کئی عارضوں میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔ بھارت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ حریت قیادت کے سیاسی عزم کو کمزور کرنے کیلئے انکے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔تاہم انہوں نے عزم ظاہر کیاکہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے حریت قائدین کا عزم مذید مضبوط ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ گرفتاریوں اوردیگرظامانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیر کے بارے میں تاریخی اور بنیادی حقائق کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا بلکہ کشمیر کی ابتر صورتحال میں بہتری کیلئے سیاسی اقدامات کی ضرورت ہے اور ایسے اقدامات ہی سے مثبت نتائج مرتب کرکے پورے جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و استحکام کی ضمانت فراہم ہو سکتی ہے ۔ ترجمان نے کشمیری نظربندوں کو وادی کشمیر سے باہر بھارت کی جیلوں میں منتقلی کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قابض انتظامیہ کشمیری نظربندوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے ۔