خبرنامہ کشمیر

نوازشریف کاصدر، سکندر حیات کانائب صدر منتخب ہونا کارکنوں کے اعتماد کا مظہر ہے

کوٹلی(ملت + آئی این پی) نوازشریف کاصدر،سردارسکندرحیات کانائب صدرمنتخب ہوناکارکنوں کے اعتمادکامظہرہ،ن لیگ نے ہمیشہ کارکنوں کی رائے کااحترام کیا،پاکستان وآزادکشمیرتیزی سے ترقی کی منازل طے کررہے ہیں،عمران خان ’’سرکس کے بادشاہ‘‘،مہینے میں دوچارسرکس اورکرتب کرناان کامشغلہ ہے،ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدرراجہ زبیراقبال کیانی اورڈویژنل صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ راجہ رضوان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔راجہ زبیراقبال کیانی اورراجہ رضوان نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کامسلم لیگ ن کاصدرمنتخب ہوناکارکنوں کے اعتمادکامظہراورکارکنوں کے دلوں کی آوازہے ہم وزیراعظم نوازشریف کوصدر اور سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کوسینئرنائب صدرمنتخب ہونے پرمبارکبادپیش کرتے ہیں سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان آزادکشمیرکااثاثہ ہیںآزادکشمیراورتحریک آزادی کشمیرمیں سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جائینگی راجہ زبیراقبال اورراجہ رضوان نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر،سابق وزیراعظم سردارسکندرحیات خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں جنرل اسمبلی میں میاں محمدنوازشریف کاخطاب کشمیریوں کے دلوں کی آوازہے مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں کشمیری قوم کاپاکستان کے ساتھ لازوال رشتہ ہے ۔رہنماؤں نے کہاکہ عمران خان ’’سرکس کے بادشاہ ہیں اورمہینے میں وہ دوچارسرکس اورکرتب کرتے رہتے ہیںیہ ان کاپسندیدہ مشغلہ ہے سرکس کرنااورکرتب دکھاناعمران خان کی فطرت میں شامل ہے اس کے بغیر وہ نہیں رہ سکتے عمران خان کوچاہیے کہ وہ ’’بنی گالہ‘‘میں باقاعدہ ایک سرکس لگالیں دھرنوں اورناچ گانے والوں کوشرم آنی چاہیے عمران خان گزشتہ پانچ سالوں سے عوام کوبیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن باشعورعوام ان کے چنگل میں نہیںآرہی ہے عوام کوپتہ ہے کہ صرف پاکستان مسلم لیگ ن ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔