خبرنامہ کشمیر

نواز شریف کے خلاف مقدمہ میں کوئی صداقت نہیں: سرفراز گیلانی

مظفرآباد(ملت + آئی این پی) سپریم کورٹ میں میاں نواز شریف کے خلاف بے بنیاد مقدمہ جو مخالفین کی جانب سے دائر کیاگیا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں البتہ پانامہ لیکس الفاظ کاہیرپھیر ہے ایک نان ایشو کوایشو بنایاگیا ہے ٗ مخالفین کامقصد تھاکہ عوام الناس مسلم لیگ (ن) سے متنفر ہوجائیں ٗ یہ اُن کی بھول تھی ٗ مخالفین کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ٗ ان خیالات کااظہار نظریاتی رہنماء پی ایم ایل (این)پیرسیدسرفرازگیلانی نے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ٗ انہوں نے کہاکہ عمران خان ٗ طاہرالقادری ٗ شیخ رشید اوروزیراعلیٰ کے پی پی پرویزخٹک جنہوں نے صرف اورصرف میاں نواز شریف اور اُس کی حکومت کوتنقید کانشانہ بنایاہے ٗ مخالفین اگر پاکستان سے مخلص ہیں وہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے 2018 ء تک انتظار کریں ٗ اگر انہیں یقین ہے کہ عوام اُن ہی ساتھ ہیں وہ ڈور ٹوڈورمہم شروع کریں ،عوامی مسائل بارے جگہ جگہ کھلی کچہریاں لگائیں ٗ عوامی مسا ئل سنیں ،انہوں نے کہاکہ مخالفین کی ایک بات سمجھ نہیں آتی ٗ عوام میں اُن کی مقبولیت بھی اس قدر زیادہ نہیں جب وہ کسی سٹیشن سے ہار جاتے ہیں تو کہتے ہیں دھاندلی ہوئی ہے ٗ الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کرتے ٗ بات نہ ماننے کی صورت میں احتجاجی دھرنے جیسے اعلانات کئے جاتے ہیں ٗ یہ کچھ کیاہے ، انہوں نے کہاکہ عمران خان نے یوٹرن لینے کے بعد بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو کل اس سے بڑی انہیں رسوائی کا سامناکرنا پڑے گا ،بہتر یہی ہے کہ اپنی اوقات میں رہیں اسی میں اُن کی بھلائی ہے ،اوچھل کود کسی مسئلہ کا حل نہیں ، مسلم لیگ (ن) نے انہیں اچھل کود کے لئے قبل ازیں بہت وقت دے رکھا ہے اب اچھل کود کے لئے ایک گھنٹہ بھی نہیں ، ہوش کے ناخن لئے جائیں ورنہ جب مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے تو ’’نہ رہے گا بانس اورنہ بجے کی بانسری‘‘۔مخالفین کا حشرنشرکردیں گے ۔