خبرنامہ کشمیر

نورالباری کی وزیر اعظم فاروق حیدر اور قائمقام صدر شاہ غلام قادر سے ملاقات

مظفرآباد (ملت + آئی این پی) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور قائمقام صدر شاہ غلام قادر سے مظفرآباد میں الگ الگ ملاقات کی اور دونوں راہنماؤں سے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال اور مہاجرین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا،ترجمان کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے نومبر میں مہاجرین کے حلقوں کے دورے کی دعوت قبول کی اور کہا کہ وہ مہاجرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے آزاد خطے کو ایک ماڈل ریاست بنائیں گے کشمیر کی آزادی کے لیے بیس کیمپ کے حقیقی کردار ہے وہ ادا کریں گے ،راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے مودی نے مظالم میں اضافہ کر کے ایک بار پھر کشمیر کو فلش پوائنٹ بنا دیا ہے برہان مظفر وانی کی شہادت نے پور ی دنیا کو جھنجوڑ کے رکھ دیا ہے ،دریں اثناء نورالباری نے قائمقام صدر شاہ غلام قادر سے ملاقات کی ،قائمقام صدر نے نورالباری کو یقین دلایا کہ وہ مہاجرین کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے نورالباری نے قائمقام صدر کو مہاجرین کے مسائل سے آگاہ کیا۔