خبرنامہ کشمیر

نکیال میں پیپلزپارٹی اور( ن) لیگ کا خون خرابہ میثاق جمہوریت کی ناکامی ہے‘خورشید احمد عباسی

مظفرآباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر(فاروڈ بلاک) کے سنٹرل آرگنائزرخورشید احمد عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نکیال میں پیپلزپارٹی اور( ن) لیگ کا خون خرابہ میثاق جمہوریت اور مفاہمتی پالیسی کی ناکامی ہے۔جیالوں اور نواز شریف کے متوالوں کی ایک دوسرے کو گال گلوچ عوام کو گمراہ کرنے کی سازش اور تحریک انصاف کا راستہ روکنے کی کوشش ہے۔ عوام باشعور 5سال مک مکا کے تحت ملکر لوٹ مار کرنے والوں کوعوام جان چکے اب جھانسے میں نہیں آئیں گے۔مجید فاروق گٹھ جوڑ نے آزاد کشمیر کو 20سال پیچھے دھکیل دیااقتدار میں آئے تو کڑا احتساب ہو گا۔ن لیک کا سیاسی کردار بھیانک ہے۔آزاد کشمیر میں کر پشن کی ذمہ دار حکومت سے زیادہ اپوزیشن ہے۔کشمیر کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔آمدہ الیکشن میں ایک بال سے2 وکٹیں اڑائیں گے۔اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہم نے پارٹی میں جمہوریت اور نظریہ کو زندہ کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی اور کامیاب رہے عمران خان نے عزت دیکر انصاف کا بول بالا کیا مجھے فخر ہے کہ میں ایک انصاف پسند لیڈر کا کارکن ہوں بنی گالا سیاسی قبلہ جب زیادتی ہوئی انصاف مانگنے وہاں ضرور جائیں گے فاروڈ بلاک کی دوست اپنے انتخابی حلقوں پر توجہ دیں۔الیکشن کی تیاریاں ابھی سے شروع کی جائیں ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی اور( ن) لیگ کے کرپٹ ٹولے سے ہے۔جلد کوٹلہ میں تاریخی جلسہ کرونگا کارکن تیاری کریں پی۔ٹی۔آئی کے ٹکٹ سے خود الیکشن کڑونگا خود کو امیدوار سمجھنے والے کہنے والے میرے لیے ووٹ مانگنے کی تیاری کریں۔کوٹلہ کی عوام اور پی۔ٹی۔آئی کے کارکن ان لوگوں کے سیاسی کردار سے واقف ہیں۔کوٹلہ میں میرا مقابلہ کرپشن کے بادشاہ سردار جاوید ایوب سے ہو گا ن لیک میں دم خم نہیں،جاوید ایوب کے ایجنٹ کوٹلہ میں گڑ بڑ اور تحریک انصاف کو تقسیم کرنے سے باز رہیں،ہماری مشاورت کے بغیر بنائی جانے والی تنظیموں کی کوئی حیثیت نہیں۔اگلے الیکشن میں برادری ازم،لوٹ مار کرنے والوں کو تارے دیکھائیں گے۔کوٹلہ کے کونے کونے میں عمران خان زندہ باد کے نعرے گونجیں گے۔اقتدار میں آکر کوٹلہ کی عوام کے مسائل حل کرونگا۔ہوائی اعلانات کرنے والے رسوا ہونگے۔آزاد کشمیر کی اگلی حکومت ہماری ہوگی۔بیرسٹر سلطان ہمارے لیڈر ان سے نہیں ان کے فیصلوں کے خلاف تھے۔مستقبل میں بھی اگر کارکنوں کی حق تلفی ہوئی یا ہمارے مطالبات منظورتحفظات دور نہ کیے گئے تو احتجاج کا پورا پورا حق رکھتے ہیں۔عمران خان کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی پر پورا اعتماد ہے کارکن صبر کریں۔ان کا حق لے کر رہونگا۔آئندہ بھی پارٹی میں گندے انڈوں اور غلط فیصلوں کی نشان دہی کرتا رہونگا۔