خبرنامہ کشمیر

وزیراعظم آزادکشمیر کی کیپٹن جنید اور سپاہی امجد کی شہادت پر تعزیت

مظفرآباد (ملت + آئی این پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے صوابی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد کی قربانی کو ملک اور قوم کے لیے عظیم قربانی قرار دیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کااظہار کیا ہے۔