خبرنامہ کشمیر

وزیراعظم فاروق حیدر عوام سے کئے وعدے پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں: مولانا الطاف

مظفرآباد(ملت + آئی این پی) سابق امیدواراسمبلی و رہنماء مسلم لیگ (ن) مولانامحمدالطاف بٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان عوام سے کئے گئے وعدے پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں ٗ مالیاتی بحران موجودہ حکومت کوورثے میں ملا ٗ ریاست کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے حکومت پڑھے لکھے نوجوانوں کوروزگار کی فراہمی کیلئے بھی کوشاں ہے ٗ اپوزیشن اس وقت اپنے وجود کوبحال کرنے کی کوشش کررہی ہے نان ایشوز کو ایشوز بنا رہی ہے ٗوزیراعظم آزادکشمیر گڈ گورننس اورمیرٹ کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں جوبیوروکریسی اوربعض مافیا کے اسے اقدامات کو کھلے دل سے تسلیم کرنے سے گریزاں ہیں ۔مولانامحمدالطاف بٹ کاکہناتھاکہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے عوام سے جتنے بھی وعدے کئے ہیں وہ ضرور پورے ہونگے ٗ اصلاحات لانا موجودہ حکومت کاعظیم مشن ہے ٗ جس پر کوئی کمپرومائزنہیں کیاجاسکتا ٗ عوام الناس کے مسائل میرٹ کی سطح پرحل ہوں گے ٗ راجہ فاروق حیدر خان نہ صرف ریاست بلکہ عوامی وزیراعظم بھی ہیں ان سے عوامی مسائل چھپے ہوئے نہیں ہیں البتہ سابق حکومت کی غلط حکمت عملی کی بنا پر موجودہ حکومت کچھ حد تک خسارے میں جارہی ہے مالی بحران سابقہ حکومت کی جانب سے ورثہ میں ملا ہے ٗ موجودہ حکومت تمام ترچیلنجز کامقابلہ کرتے ہوئے عوام مسائل کے لئے دن رات کوشاں رہے گی ۔