خبرنامہ کشمیر

محکمہ جات کے اندر کرپٹ ملازمین کے خلاف جلد سرجیکل آپریشن شروع

مظفرآباد(ملت + آئی این پی )سابق امیدواراسمبلی ورہنماء مسلم لیگ (ن) محمدالطاف بٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان مختلف محکمہ جات کے اندر گوسٹ وکرپٹ ملازمین کے خلاف جلد سرجیکل آپریشن شروع کریں گے ٗ بیشتر محکمہ جات کے اندر اعلیٰ آفیسران سمیت ملازمین جعلی اسناد جبکہ کئی غیرریاستی افرادجعلی ڈومیسائل پرریاستی محکمہ جات میں کام کررہے ہیں ٗ بیورو کریسی کے بعض افراد خواہشمند ہیں کہ وزیراعظم آزادکشمیر کرپشن کے خلاف سرجیکل آپریشن نہ کریں لیکن وزیراعظم نے جوعوام سے گڈگورننس کاوعدہ کیاہے وہ ہرصورت پورا کریں گے ٗ کرپشن فری کشمیر وزیراعظم آزادکشمیرکاویژن ہے ،جس پر وہ کمپرومائز نہیں کرسکتے ،محکمہ جات کے اندراصلاحات لانا موجودہ حکومت کا مشن ہے ٗ حکومت گڈگورننس پریقین رکھتی ہے ،کرپشن کی کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتی ٗ محمدالطاف بٹ کاکہناتھاکہ حکومت کسی کو بیروزگار نہیں کررہی اورنہ ہی کسی سے انتقامی کارروائی لے رہی ہے ٗحکومت کامشن گڈ گورننس اور میرٹ کی بحالی ہے ۔