خبرنامہ کشمیر

وزیراعظم فا روق حیدر سہنسہ تا سرساوہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے

سہنسہ (ملت + آئی این پی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جمو ں وکشمیر را جہ فاروق حیدر خان کل دورہ کوٹلی حلقہ 3سہنسہ سے شروع کریں گے دن12بجے سہنسہ پہنچیں گے جہاں وہ سہنسہ تا سرساوہ سڑک کا سنگ بناد رکھیں گے 12;30بجے ریسٹ ہا ؤس سہنسہ میں لیگی کا رکنان سے خطاب کریں گے ۔راجہ فاروق حیدر خان کا ہو لا ڑ پہنچنے پر کا رکنان تاریخی استقبال کیلئے پروگرامز موٹر سائیکل ریلیوں کو حتمی شکل دے چکے ہیں کا رکنان محبوب قائد کا ہو لاڑ پہنچنے کیلئے بے تاب ہیں کارکنان پر جوش ہیں بتایا جا رہا ہے کہ حلقہ سہنسہ کے عوام را جہ فاروق حیدر کا ہولاڑ پل پرتاریخی استقبال کر نے کے بعد انھیں سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں ریسٹ سہنسہ میں لا یا جا ئے گا جہاں وہ لیگی کا رکنان کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے اس دورہ کے دوران سہنسہ کے محرومیوں کے ازالہ کیلئے میگا پروجیکٹ کا اعلان بھی متوقع ہے۔