خبرنامہ کشمیر

وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے چارسوبیڈکاجدیدہسپتال: جگہ کی تلاش جاری

کوٹلی(ملت+ آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمااورسابق امیدواراسمبلی ملک محمدیوسف ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے چارسوبیڈکاجدیدہسپتال افہام وتفہیم سے کوٹلی سٹی کے گردونواح میں مناسب جگہ پربنے گاجس کے لیے رقبہ کی تلاش جاری ہے جبکہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے حلقہ ایک کوٹلی بالخصوص دھنواں،گوئی راج محل کے لیے بڑے ترقیاتی پیکج کاوعدہ کیاہے اس پیکج سے علاقہ راج محل دھنواں،گوئی،تتہ پانی میں میگاپراجیکٹس شرو ع کیے جائیں گے شہریوں کوپانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قصبوں کولنک کرنے والی سڑکوں کوپختہ کیاجائے گاوزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان سے مظفرآبادمیں ملاقات کے دوران انہوں نے وعدہ کیاہے کہ حلقہ ایک کوٹلی کے تمام مسائل حل کیے جائینگے حلقہ کی عوام نے مسلم لیگ ن کوچوبیس ہزارسے زائدووٹ دے کراعتمادکااظہارکیاہے ورکرزسے گفتگوکرتے ہوئے ملک یوسف نے کہاکہ ماضی میں حلقہ کے ممبراسمبلی نے حلقہ کوپسماندگی کے سواکچھ نہ دیااب ملک یوسف حلقہ ایک کوٹلی کی عوام کامحافظ ہے حلقہ ایک کوٹلی کے نوجوانوں کوروزگارملے گاحلقہ کے نوجوانوں اورمظلوم طبقات میری قوت ہیں جنہوں نے مجھے چوبیس ہزارووٹ دے کرتبدیلی کی بنیادرکھ دی ہے اب حلقہ ایک کوٹلی کے حقوق پرکوئی ڈاکہ نہیں ڈال سکے گاملک یوسف اس حلقہ کی چوکیداری کریگاوزیراعظم راجہ فاروق حیدراورسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی قیادت میں حلقہ ایک کوٹلی کے اندرروزگاراورتعمیروترقی کاانقلاب برپاکرونگا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کوٹلی سٹی سردار معروف طفیل ، راجہ گلفراز خان ، امجد ملک ، مرزا بشارت ، راجہ شبیر شہزاد اور فیصل حسن بھی موجود تھے