خبرنامہ کشمیر

وزیر اعظم فاروق حیدر کشمیریوں کے ماتھے کے جھومر ہیں

باغ (ملت + آئی این پی) پاکستان مسلم لیک ن ضلع باغ کے سینئر نائب صدر راجہ سعید انقلابی نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کشمیریوں کے ماتھے کے جھومر ہیں،وہ ایک نڈ ر ایک بے باک سیاستدان ہیں جن کی شبانہ روز کوشش اور محنتوں کے باعث آزاد کشمیر کی حالیہ اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کو واضح کامیابی حاصل ہوئی ہے اور بحیثیت وزیر اعظم ریاست کی عزت اور وقار میں کوئی کمی نہیں آ نے دی ، پی ایس سی اور این ٹی ایس کا قیام میرٹ کی بحالی اداروں میں اصلاحات لانے ،ایکٹ 74میں ترمیم لانے اور کشمیریوں کی عزت اور وقار کی بحالی پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیر اطلاعات مشتاق منہاس اور پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر سردار قمر الزمان الیکشن میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں ، اور حلقہ وسطی باغ کے ووٹروں کو جنہوں نے مشتا ق منہاس کو ووٹ دیے ان کو ماں، بہن اور بیٹی کی گالیاں دے رہے ہیں ،وہ الیکشن میں ناکام ہونے کے بعد 7ماہ کے تک گمنام زندگی گزار رہے تھے اور اب آکر اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ سردار قمرالزمان نے باغ کی معصوم بہن، بیٹی اور ماں پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں ، اور گالم گلوچ شروع کر دی ہے جو لمحہ فکریہ ہے وہ ذہنی مریض اور معذور ہو گئے ہیں جو مشتاق منہاس کے خلاف غلط زبان استعمال کی ہے انہوں نے کہا کہ قمرالزمان کو یاد دلایا جائے کہ جب پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہو رہا تھا تو مشتاق منہاس نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو بچایا تھا ،سردار قمر الزمان خان نے سدھن گلی ریسٹ ہاؤس میں مشتاق منہاس کے اعزاز میں استقبالیہ دیا تھا یہ وہی مشتاق منہاس ہیں جن کے بارے میں آپ نے اس وقت انگلی آسمان کی طرف اٹھا کر کہا تھا کہ اوپر اللہ اور نیچے مشتاق منہاس ہیں ، جنہوں نے ہماری حکومت بچائی تھی ، راجہ سعید انقلابی نے کہا کہ سردارقمرالزمان یہ وہی مشتاق منہاس ہے جنہیں آپ تر نوالہ سمجھتے تھے ،الیکشن میں قمرالزمان کو جب آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوا تو وہ نیلم بھاگ گئے اور بدترین شکست کی وجہ سے سات ماہ تک نیلم سے باہر نہیں نکلے انہوں نے کہا سردار قمرالزمان نے راجہ فاروق حیدر خان کی تعریف کر کے یہ ثابت کیا اور تسلیم کر دیا کہ آزاد کشمیر کی حکومت درست سمت میں جا رہی ہے ، مشتاق منہاس وزیر حکومت ایک حقیقت ہے جس کو حلقہ وسطی باغ کے عوام نے بھاری مینڈیٹ دے کر اسمبلی میں پہنچایا ہے ۔