خبرنامہ کشمیر

پاکستان کبھی سازش نہیں کرتا: فاروق عبداللہ

پاکستان کبھی سازش نہیں کرتا: فاروق عبداللہ
سرینگر: (ملت آن لائن) کچھ روز قبل بھارتی ریاست گجرات میں انتخابی مہم کے دوران مودی نے کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پاکستانی حکام سے ملاقات کی اور گجرات کے انتخابات میں پاکستان کو کردار ادا کرنے کیلئے قائل کیا۔ فاروق عبداللہ سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا مودی کی بات غلط ہے، پاکستان کبھی سازش نہیں کرتا۔ نریندر مودی تو خود نوازشریف کی نواسی کی شادی میں لاہور کھانا کھانے چلے گئے تھے، کیا اس وقت یہ کوئی سازش تھی۔