خبرنامہ کشمیر

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کا سب سے بڑا وکیل ہے، انجینئررشید

سرینگر:(اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئرعبدالرشید نے کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کس سب سے بڑا وکیل ہے بلکہ وہ 1947سے ہی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارت کے پروپیگنڈہ کا توڑ کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے آئندہ اجلاس میں اعلان کرناچاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ان تمام شرائط کو پورا کر ے گا جو رائے شماری کے حوالے سے لازمی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بے باک ترجمانی جاری رکھے ہوئے ہے تاہم بھارتی سیاست دان اور تعصب پسند میڈیا سے جب بھی رائے شماری کی بات کی جاتی ہے تو انکا جواب ہوتا ہے کہ اس سلسلے میں پہلے پاکستان سے پوچھا جائے کہ کیا وہ رائے شماری کے لوازمات کو پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کہہ کر نہ صرف بھاریت حکومت عالمی برادری کو گمراہ کرتی ہے بلکہ اس سے اسے تنازعہ کے حل کے حوالے سے رائے شماری سے فرار کا بہانہ بھی مل جاتا ہے۔ انجینئر رشید نے نئی دلی میں منعقدہ کل جماعتی اجلاس کے دوران پیش کی گئی تجاویز اوراقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو فروعی اقدامات کے بجائے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنا چاہئے تاکہ پورے جنوبی ایشیاء میں دیر پا امن قائم ہو سکے۔ سرینگر:(اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئرعبدالرشید نے کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کس سب سے بڑا وکیل ہے بلکہ وہ 1947سے ہی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارت کے پروپیگنڈہ کا توڑ کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے آئندہ اجلاس میں اعلان کرناچاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ان تمام شرائط کو پورا کر ے گا جو رائے شماری کے حوالے سے لازمی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بے باک ترجمانی جاری رکھے ہوئے ہے تاہم بھارتی سیاست دان اور تعصب پسند میڈیا سے جب بھی رائے شماری کی بات کی جاتی ہے تو انکا جواب ہوتا ہے کہ اس سلسلے میں پہلے پاکستان سے پوچھا جائے کہ کیا وہ رائے شماری کے لوازمات کو پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کہہ کر نہ صرف بھاریت حکومت عالمی برادری کو گمراہ کرتی ہے بلکہ اس سے اسے تنازعہ کے حل کے حوالے سے رائے شماری سے فرار کا بہانہ بھی مل جاتا ہے۔ انجینئر رشید نے نئی دلی میں منعقدہ کل جماعتی اجلاس کے دوران پیش کی گئی تجاویز اوراقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو فروعی اقدامات کے بجائے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنا چاہئے تاکہ پورے جنوبی ایشیاء میں دیر پا امن قائم ہو سکے۔