خبرنامہ کشمیر

پاکستان کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی فورمز پر اجاگر کرتا رہے گا،جان اچکزئی

اسلام آباد ۔02 فروری (ملت+ اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی فورمز پر اجاگر کرتا رہے گا۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کسی دباؤ کے بغیر اپنی پالیسیوں کو مرتب دینے اور اس پر عملدرآمد کرنے والا ملک ہے۔ پاکستان دنیا بھر میں بھارت کو بے نقاب کر چکا ہے کہ وہ بنگلہ دیش، بھوٹان اور مالدیپ میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ملک ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھی مظالم ڈھا رہا ہے اور اب تک سینکڑوں کشمیریوں کو شہید،زخمی اور لاتعداد نوجوانوں کو پیلٹ گنز کے ذریعے نابینا کرچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا کشمیر میں معصوم لوگوں پر بھارتی مظالم سے اگاہ ہے اور پاکستان مؤثر طریقے سے تمام بین الاقوامی فورموں پر مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں کو اجاگر کر رہا ہے۔