خبرنامہ کشمیر

پاکستان کشمیر کا کیس بہتر انداز سے لڑ رہا ہے ، مسعود خان

صدر آزاد کشمیر:(ملت+اے پی پی) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کا کیس بہتر انداز سے لڑ رہا ہے پر عالمی طاقتیں مسئلے کے حل میں کردار ادا نہیں کررہی ہیں۔ لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر جان بوجھ کر حالات خراب کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی پاکستان سے دشمنی ڈھکی چھپی نہیں،نئی دہلی کی جارحیت کا مقصد سی پیک کو نقصان پہنچاناہے۔