خبرنامہ کشمیر

پاکستان کی جیت، مقبوضہ کشمیر میں‌بھارت نے کرفیو لگا دیا

سری نگر: (ملت آن لائن) پاکستان کی فتح کا جشن مقبوضہ کشمیر میں بھی بھرپور انداز میں منایا گیا۔ نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ بھارتی فورسز کے سامنے پٹاخے پھوڑے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ نوجوان ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔ سری نگر میں جشن کو روکنے کے لئے قابض فورسز نے کرفیو نافذ کر دیا اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ یاد رہے کہ آج اوول میں ایک بھارتی کرکٹ فین وہ شرٹ زیب تن کرکے گیا تھا جس کی پشت پر لکھا تھا، جو جیتے گا، کشمیر اس کا اور اب میچ ہارنے کے بعد دنیا بھر میں موجود ہندوستانیوں کی طرح بھارتی فوج بھی بری طرح بوکھلا گئی ہے اور ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے میں اضافہ کرکے اپنی عبرتناک شکست کا غم غلط کرنے میں مصروف ہے۔ Jubilance in #Kashmir over Pakistan’s victory against India https://t.co/65iJA3Fk6O pic.twitter.com/G4ZbaLSI6D — Kashmir Global (@kashmirglobal) June 18, 2017 Winner takes Kashmir #PAKvIND #Kashmir #indvpak pic.twitter.com/ir9idyI9uC — Kashmir Global (@kashmirglobal) June 18,