خبرنامہ کشمیر

پاکستان کے مثبت کردار کو تاریخ جھٹلا نہیں سکتی: علی گیلانی

لاہور: (ملت+اے پی پی) دنیا نیوز سے گفتگو میں سید علی گیلانی نے کہا پانچ ماہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں 98 بے گناہ کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ پیلیٹ گنز سے آٹھ سو پچیس نوجوان بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ علی گیلانی کا کہنا تھا کشمیریوں کی جدوجہد کے بعد اٹوٹ انگ کے راگ الاپنے والوں کا انگ انگ ٹوٹ رہا ہے۔ بھارت سے کشمیر کاز کے بغیر مذاکرات کا پہلے نتیجہ نکلا نہ آئندہ نکلے گا۔ حریت رہنما نے پاک فوج کو اسلامی فوج قرار دیا۔