خبرنامہ کشمیر

پاک بھارت جنگ کے خدشات بڑھنے لگے ‘کنٹرول لائن پر کشیدگی میں اضافہ

مظفرآباد (ملت + آئی این پی) پاکستان بھارت کے درمیان جنگ کے خدشات بڑھنے لگے کنٹرول لائن پر کشیدگی میں اضافہ دو ماہ کے دوران بھارتی فائرنگ گولہ باری سے (26)افراد شہید جبکہ (100)سے زاہد زخمی بھارتی گولہ باری کے باعث سویلین آبادی کو شدید نقصان نے نکیال ‘تیتری نوٹ ‘پونچھ ‘راولاکوٹ ‘لیپہ ‘نیلم ‘سیکٹرز پر خوف کے باعث سکول بند کردیئے گئے ہیں سویلین آبادی گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی ہے عالمی برداری کی روائتی غفلت پر کشمیری عوام کا شدید احتجاج لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ کے باعث اس وقت تک بھارتی گولہ باری اور آرٹلری کے فائر چھوٹے گولوں کے استعمال سے آزادکشمیر کے سیکٹرز پر گزشتہ دو ماہ کے دوران (26)افراد شہید جبکہ (100)سے زائد زخمی ہوچکے ہیں بھارتی گولہ باری سے فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ دوسری جانب نیلم ‘لیپہ‘چکوٹھی میں سکولوں کو بند کرنے کی اطلاعات ملی ہیں بھارتی گولہ باری سے متاثر ہ خاندانوں نے عالمی برادری کی روائتی بے حسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے