خبرنامہ کشمیر

پلوامہ میں احتجاجی مظاہرےکےدوران پولیس اہلکاروں پردستی بم سےحملہ

سرینگر:(اے پی پی) مقبوضہ کشمیرکے علاقے پلوامہ میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران نامعلوم افراد کی طرف سے بھارتی پولیس اہلکاروں پر دستی بم کے حملے میں سینئر افسروں سمیت 15اہلکار زخمی ہو گئے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران نامعلوم افراد کی طرف سے ڈگری کالج پلوامہ کے قریب بھارتی پولیس اہلکاروں پر دستی بم کے حملے سے ایڈ یشنل ایس پی،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹراور ایس ایچ پلوامہ سمیت 15اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے اشتعال میں آکر فائرنگ کر کے چار نوجوانوں کو زخمی کردیا ۔واقعے کے بعد علاقے میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے بعد پولیس اہلکاروں نے اندھا دھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار نو جوان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو ئے ہیں جن کو شدید زخمی حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔ادھر ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ کے ملازمین نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونیوالے پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو علاج کیلئے ہسپتال لایاگیا تھا اور اس دوران پولیس اہلکاروں نے ہسپتال کے عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس سے کئی ملازمین زخمی ہو گئے ۔