خبرنامہ کشمیر

پوری قوم نواز شریف کی پشت پر کھڑی ہے‘ تنہا سمجھنے والے ہوش کے ناخن لیں: میمونہ بخاری

میرپور(ملت + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری نے کہا ہے کہ پوری قوم میاں محمد نواز شریف کی پشت پر کھڑی ہے تنہا سمجھنے والے ہوش کے ناخن لیں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دوبارہ مسلم لیگ(ن) کا صدر منتخب ہونا خوش آئندہ ہے ‘مسلم لیگ (ن) اور پاکستانی عوام میاں محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کرتی ہے آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت گڈگورننس اور میرٹ کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے میاں شہباز شریف، راجہ ظفر الحق اور سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کا سنیئر نائب صدر منتخب ہونا کشمیریوں اور آزاد خطہ کے لیے نیگ شگون ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میمونہ بخاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں خیبر پختونخواہ میں مینڈیٹ ملنے کے باوجود انہوں نے دھرنے اور احتجاج کی سیاست کو اپنا محور بنایا انہوں نے قیمتی تین سال ضائع کر دئیے آئندہ 2018کے الیکشن میں خیبر پختونخواہ میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہو گی انہوں نے کہا کہ سازشیں اور پروپیگنڈے (ن) لیگ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے پاکستانی عوام اور کشمیری قوم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت اور موجودہ حکومت کا موازنہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ہمارے ملک کا گراف کتنا بلند ہوا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان مختصر کابینہ اور محدود وسائل کے باوجود انقلابی اقدامات کر رہے ہیں آزاد کشمیر میں بھی تعمیر و ترقی پاکستان طرز پر ہو گی عوام کی محرورمی کا ازالہ کیا جائے گا۔