خبرنامہ کشمیر

پونچھ میں سنتری نے فائرنگ کرکے دو بی ایس ایف اہلکاروں کو زخمی کردیا

سرینگر :(ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع پونچھ میں ایک سنتری نے فائرنگ کرکے بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے دو اہلکاروں کو زخمی کردیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے مندرمنڈی میں بی ایس ایف کی 29 بٹالین کے کیمپ میں تعینات سنتری نے گزشتہ رات اندھادھند فائرنگ کرکے اپنے ہی دو ساتھیوں کو زخمی کردیا۔