خبرنامہ کشمیر

پیپلز فریڈم لیگ کی طرف سے شہید کشمیری نوجوان کو زبرست خراج عقیدت

IOK people urged

پیپلز فریڈم لیگ کی طرف سے شہید کشمیری نوجوان کو زبرست خراج عقیدت

سری نگر(ملت آن لائن)مقبوضہ کشمیرمیں جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے ایک وفد حال ہی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے نوجوان منظور احمد بابا کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کیلئے دربگام گیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفد کی قیادت پارٹی لیڈر ارشد عزیز کررہے تھے۔ انہوں نے شہید نوجوان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ۔اس موقع پر ایک تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرر ہے ہیں اور شہداء کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔ انہوں نے کشمیری شہداء کو تحریک آزادی کا روشن مینار قرار دیا۔ انہوں نے شہید نوجوان کے لواحقین سے بھرپور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل حریت قیادت کی اولین ذمہ داری ہے اور جن ہزاروں شہداء نے اس تحریک کو پروان چڑھایا ہے ان کی قربانیوں کو کسی بھی قیمت پر رائیگاں نہیں ہونے دیا جائیگا۔