خبرنامہ کشمیر

پیپلز پارٹی نظریات کی سیاست کرتی ہے:وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید

نکیال/کوٹلی (آئی این پی) آزاد جموں کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نظریات کی سیاست کرتی ہے ۔شہید قائدین کے ویژن کے مطابق کشمیر کی آزادی آزاد کشمیر کی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گئے پیپلز پارٹی عدم تشدد کی پیروکار ہے ہم جمہوریت اور ووٹ کی پرچی سے سیاسی مخالفین کو شکست دینا بہترین انتقام سمجھتے ہیں نکیال میں پُر امن جلوس پر منظم منصوبہ بندی کے تحت پتھراؤ کر کے چوہدری منشی کو شہید کیا گیا ۔ہمارے جیالوں نے صبر کا دامن نہ چھوڑا ۔اگر اُس روز میں جیالوں کو کنٹرول نہ کرتا تو وہاں جیالے سازشی عناصر کو مثال عبرت بنا دیتے ۔شہید بٹھو کو پھانسی دے گئی ،شہید رانی کو بم دھماکہ میں قتل کیا گیا ۔شہید بٹھو کے دونوں بیٹوں کو شہید کیا گیا درجنوں جیالے پھانسی کے پھندوں پر جھولے ۔بم دھماکو ں میں شہید ہوئے‘کوڑے کھائے پھر بھی ہماری شہید لیڈر نے انتقام نہ لیا ۔ہر دور میں پی پی پی جیالوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔سکندر حیا ت اینڈ کمپنی سے اللہ کی قدرت انتقام لے گی اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے سکندر حیات نے اپنے ہی خاندان کے ڈ ی ای پی سردار بشیر ،سردار لطیف ،سردار اکرم اور جمیلہ بی بی کو بھی قتل کروایا ایک بے گناہ کوشہید کیا گیا ۔ان حیالات کا اظہار انہوں نے سا بق چیئر مین مر کز کو نسل نکیال وضلعی نا ئب صدر مسلم لیگ ن چو ہدر ی مفتی لعل کی مسلم لیگ ن کو چھو ڑ کر پی پی پی میں شمو لیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس مو قع پر یو نین کو نسل دھر وتی نا رہ کے چوہدری اللہ داد گو رسی ، مجید گو رسی ، یو سف گو رسی ، محمو د گورسی ، کر یم گو رسی ، اسحا ق گورسی و دیگر نے بھی ن لیگ کو چھو ڑ اپنے خا ندانو ں سمیت پی پی پی میں شمو لیت اختیار کر لی ۔ اس موقع پر وزراء حکو مت محمد مطلو ب انقلا بی ، جا وید بڈھا نوی ، چوہدر ی رشید ، شا زیہ اکبر ، مو لوی لعل محمد با نیا ن ، مشیر حکو مت چوہدر ی اشرف ، رفیق اولوی ایڈووکیٹ ، سردار بشیر پہلوان و دیگر شخصیات بھی مو جو د تھیں ۔ پی پی میں شا مل ہو نے والے مفتی لعل محمد نے کہا کہ میں سکند ر حیا ت کے ساتھ چل رہا تھا مگر تیر ہ فروری کو نکیال میں پیپلز پا رٹی کے جیا لے کو بے گنا ہ ن لیگی ورکروں نے قتل کیا اب میرا ضمیر نہں ما ن رہا تھا کہ قا تل لیگ کے سا تھ چل سکو ن ۔ پی پی شہید و ں کی پا رٹی ہیاب میر ا جینا مر نا پی پی کے سا تھ ہے ۔ وزیر اعظم نے مفتی لعل محمد کی پی پی میں شمو لیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ نکیال کے اندر ہر وہ شخص جو سکندر آمریت کے خلا ف ہے اور ظلم و جبر کے خلا ف ہے وہ پی پی پی میں شا مل ہو گا ۔ نکیال کے اندر سکندر حیات کو کو ئی شخص بھی نہیں ملے گا جو ان کیسا تھ چلنے والا ہو۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وفا قی وزراء آزادکشمیرکی فضاکوخراب کررہے ہیں، یہاں لاٹھی اورگولی کی سیاست نہیں چلنے دینگے پی پی پی جیالے چوہدری منشی کے قاتلوں کوکیفرکردار تک پہنچائینگے ہم نے راستہ روکنے کی سیاست نہیں کی میرے مخالفین آکرمیرے حلقہ کے اندرسیاست کریں نوازشریف کوبھی دعوت دیتاہوں کہ انہوں نے پہلے بھی میرے حلقہ میں جلسہ کیاتھاآج بھی کریں خیرمقدم کرونگا۔وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کہاکہ آزادکشمیرگلگت بلتستان بشمول مقبوضہ کشمیر آزادی کابیس کیمپ ہے عوامی ووٹوں سے منتخب جمہوری حکومت یہاں قائم ہے چوردروازے سے اقتدارمیں نہیںآئے حرم شریف کے بعدپاکستان کواپناقبلہ سمجھتاہوں افسوس کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے وفاقی وزراء اقتدارکے نشے میں بدمست ہوکرگزشتہ دوماہ سے آزادکشمیرکی فضاکوخراب کئے ہوئے ہیں انہوں نے مختلف اضلاع میںآکریہاں گندی زبان استعمال کی وہاں انہوں نے گولی لاٹھی اورلاشوں کی بھی بات کی اورکل نکیال میں لیگی غنڈوں نے اس کاعملی مظاہرہ کرتے ہوئے پی پی پی کے بزرگ جیالے کوشہیدکردیاانہوں نے کہاکہ میں نے گزشتہ ماہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کو کہاتھاکہ اپنے وزراء کولگام دویہ مقبوضہ کشمیرنہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرحکومت کوبائی پاس کیاجارہاہے اٹھارہویں ترمیم کے بعدبھی ہمارے وہی 10بلین کے ترقیاتی فنڈزہیں جن سے ہم نے یونیورسٹیز،میڈیکل کالجز،پل،شاہرات قائم کیں تعلیم اورصحت پربھی وہاں ہی سے فنڈزلگائے انہوں نے کہاکہ میں نے آزادکشمیرکے اندرکلبوں کی سیاست کاخاتمہ کیااوران کے نیٹ ورک کوتوڑایہی وجہ ہے آج وہ اقتدارسے محرومی کے بعدقتل وغارت پراترآئے ہیں وہ کوہالہ کی چوبیس کلومیٹرروڈ تک نہ بناسکے ہم نے ہمیشہ قانون اورضابطے کی بات کی قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرکوتعینات کیامیں وفاقی حکومت سے کہتاہوں کہ وہ آزادکشمیرکے اندرسیاسی رشوت کاسلسلہ بندکرے اگروہ ایسانہیں کرینگے توپھرمودی اوران میں کیافرق ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت گلگت بلتستان کی طرز پرآزادکشمیرکے اندردھاندلی کرناچاہتی ہے مگرغیرت مندکشمیری پیپلزپارتی کے جیالے ہیں وہ وفاقی حکومت کی سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دینگے آزادکشمیرمیں کوئی شب خون نہیں مارسکتامقررہ مدت پرانتخابات ہونگے انہوں نے کہاکہ ہم نے غنڈہ گردی دہشت گردی کی سیاست کے خلاف جنگ لڑی ہم باغی ہیں پیپلزپارٹی کاہرجیالاباغی ہے ہم عوام کے حقوق کی بات کررہے ہیں ہمیں ہماری جدوجہدسے کلاشنکوف اورگولیوں سے نہیں روکاجاسکتاانہوں نے کہاکہ مجاہداول سردارعبدالقیوم خان ،غازی ملت سردارمحمدابراہیم خان،کے ایچ خورشیدشہید ریاست کے بڑے لیڈرتھے جب مجاہداول صاحب فراش ہوئے توباقاعدگی کے ساتھ ان کے پاس جاتارہامگرجنہوں نے مجاہداول کی چھتری تلے سیاست سیکھی اوراقتدارکے ایوانوں تک پہنچے وہ مجاہداول کاجنازہ بھی نہ پڑھ سکے کشمیریوں کے ہیروچوہدری غلام عباس کے مزارکوشہیدکیاگیاکشمیربنے گاپاکستان کے بورڈاتارے گامیںآزادکشمیرپولیس لے کروہاں خودپہنچاکشمیربنے گاپاکستان کے بورڈآویزاں کئے مزارکی چاردیواری بنائی اورکشمیرپولیس کاپہرہ بٹھایاانہوں نے کہاکہ نوازشریف سرکارہوش کے ناخن لے ہم شہداء کے ماننے والے ہیں گردنیں کٹواسکتے ہیں جھکانہیں سکتے کشمیرکی تقسیم کسی کاباپ بھی نہیں کرسکتا84ہزارمربع میل اوردوکروڑکشمیریوں کی ریاست جنت بے نظیرجموں کشمیرکوکوئی تقسیم نہیں کرسکتا ہمارے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹونے بھارتسے ساراکشمیرلینے کااعلان کرکے کشمیریوں سے اپنی محبت کااظہارکیاپی پی پی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات کرتی ہے کشمیرکے مقدرکافیصلہ کشمیری عوام کرینگے ۔