خبرنامہ کشمیر

چوبیس نومبر کو سیز فائر لائن عبور کرنے کا اعلان کر یں گے ، کسی خونی لکیر کو نہیں مانتے

کھوئی رٹہ(آئی این پی )24 نومبر کو سیز فائر لائن عبور کرنے کا اعلان کر کے کشمیری قوم سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کریں گے ‘موثر احتجاج کر کے مسئلہ کشمیر کو بین الاقومی سطح پر اجاگر کریں گے کسی خونی لکیر کو نہیں مانتے جس سے کشمیریوں کا تشخص مجروع ہوتا ہو بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پر دہ ڈالنے کے لیے پروپیگنڈہ کر رہا ہے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تباہی برپا کر رکھی ہے اگر کشمیریوں کو حق نہ دیا گیا تو زبردستی اپنا حق چھین لینے جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماؤں میاں عثمان قریشی ، رشید رانجھا ایڈووکیٹ، راجہ ساجد علی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا رہنماؤں نے کہا کہ 24 نومبر کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے حریت قیادت کی جانب سے سیز فائر لائن توڑنے کے اعلان کی حمایت کشمیریوں کی جاری تحریک میں نیا جوش و ولولہ پیدا کر دیا پوری قوم 24 نومبر کو سیز فائر لائن کو پاؤں تلے روند ڈالیں گے پوری کشمیری قوم کو مسلم کانفرنس پر فخر ہے رہنماؤں نے مزید کہا کہ آج ریاست کی سواد اعظم سیاسی جماعت مسلم کانفرنس کو 84 سال مکمل ہو چکے ہیں 84 سالوں میں مسلم کانفرنس نے ایک تاریخ ساز کردار ادا کیا تحریک آزادی کشمیر اور ریاست جموں وکشمیر کے تشخص کی بحالی کے لیے بے پنا کردار ادا کرنے والی سیاسی جماعت نے کئی ایسے لیڈر پیدا کیے جنہوں نے اسی جماعت پر شب و خون مارا اور اس کے ساتھ غداری کے مرتکب ہوئے آج در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں 84 سال مکمل ہونے پر ہم اپنے اسلاف کے مشن کو مکمل کرنے کا عہد کرتے ہوئے مخالفین کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ مسلم کانفرنس نظریہ اور عقیدہ کی وارث جماعت ہے جو اقتدار کے حصول کے لیے میدان میں نہیں آئی جبکہ وہ ایک مشن لے کر نکلی ہے جو مختلف قائدین سے ہوتی ہوئی آج سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں منزل کی جانب گامزن ہے 24 نومبر کو سیز فائر کو عبور کر کے دم لیں گے