خبرنامہ کشمیر

چوہدری عبدالمجید قتل وغارت گری کی سیاست کرنا چاہتے ہیں:حاجی شیراز

میرپور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنما حاجی شیراز آف ڈھیریاں چوہدریاں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آزادکشمیر کے پر امن سیاسی حالات خراب کر کے وفاق کے خلاف نفرت بیج بو رہی ہے ،چوہدری عبدالمجید قتل وغارت گری کی سیاست کرنا چاہتے ہیں ،وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید اپنے منصب کی توہین کر رہے ہیں ‘نفرت کی سیاست کر رہے ہیں وزیر اعظم کی ایما ء پر لیگی کارکنوں کو زدوکوب کرنے اور نکیال کے حالات خراب کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ نکیال کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے تو حقائق کھل کر سامنے آ جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سیاسی حالات خراب کر کے انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے ،مگر پیپلز پارٹی کو الیکشن سے کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سالار جمہوریت کے خلاف انتقامی کاروائی سے باز رہے جھوٹے اور من گھڑت ایف آئی آر سے لیگی کارکنان کو ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا مجید اپنے حواریوں کو لگام دے سکندر حیات کے خلاف گندی زبان استعمال کر نے والوں کی زبانیں کھینچ نکالیں گے ۔