خبرنامہ کشمیر

چکوٹھی اوڑی امن برج سے52مال بردار ٹرکوں کی کراسنگ کی دو طرفہ تجارت (آج) بھی جاری رہے گی

چکوٹھی(آئی این پی) سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے52مال بردار ٹرکوں کی کراسنگ آزاد کشمیر سے 17مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ وادی سے35مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے دو طرفہ تجارت آج جمعہ کے روز بھی جاری رہے گی جس کے لیے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف مال بردار ٹرک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں