خبرنامہ کشمیر

چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ غلام مصطفی مغل نےعہدے کا حلف لے لیا

مظفرآباد(آئی این پی)چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس محمد اعظم خان نے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ جسٹس غلام مصطفی مغل سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر کے عہدے کا حلف لے لیا ۔ حلف برداری کی تقریب آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی ۔ حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز صاحبان ، وزراء حکومت سید بازل علی نقوی ، عبدالماجد خان ، صدارتی مشیر راجہ ساجد خان ، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سکندر سلطان راجہ ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سردار نعیم شیراز ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری )جنرل (سید آصف شاہ ، سیکرٹری صاحبان حکومت ، سربراہان محکمہ جات ، وکلاء و دیگر نے شرکت کی ۔ اس سے پہلے سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور محمد ادریس عباسی نے چیف الیکشن کمشنر کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا ۔