خبرنامہ کشمیر

ڈاکٹر قاسم کو اہل خانہ سےبات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی ہے:دختران ملت

سرینگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں دختران ملت نے مسلم دینی محاز کے سرپرست ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کو اپنے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت نہ دینے کے عدالتی فیصلے کو غیر انسانی اور غیر اخلاقی قرار دیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر قاسم کی اہلیہ اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بارہ مولہ جیل میں نظربند رکھا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر قاسم گزشتہ 20 سال سے جیل میں ہیں۔دختران ملت کی سیکرٹری جنرل ناہیدہ نسرین نے سرینگرسے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس خاندان کو مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف کی وجہ سے سزا دی جا رہی ہے جوواضح طور پر سیاسی انتقام ہے۔آسیہ اندرابی کو سرینگرسینٹرل جیل کے بجائے بارہ مولہ جیل میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیاہے۔انہیں کئی امراض لاحق ہیں اور سخت سردی کی وجہ سے ان کے مرض میں اضافہ ہورہاہے۔