خبرنامہ کشمیر

کرفیوکےباوجود پلوامہ میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب

پلوامہ: (اے پی پی) پلوامہ میں کشمیری نوجوانوں نے پاکستان کے ساتھ محبت کا انوکھا مظاہرہ کیا، پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی، سبز ہلالی پرچم کا لباس زیب تن کئے کشمیری نوجوانوں نے بھارتی فوج کی موجودگی میں پاکستانی پرچم کو سلامی بھی دی،قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ کشمیر اور پاکستان ،دو قالب یک جان، اسی کا ثبوت پلوامہ میں بھی سامنے آگیا جہاں پاکستان کی محبت سے سرشار کشمیری نوجوانوں نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرادیئے۔ پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے منعقد ہ تقریب میں شریک نوجوانوں نے سبز ہلالی پرچم کا لباس زیب تن کیا، مارچ پاسٹ کیا اور بھارتی فوج کی موجودگی میں پاکستانی پرچم کو سلامی بھی دی۔قومی ترانہ شروع ہوا تو فضا پاک سر زمین شاد بعد کی صداؤں سے گونج اٹھی۔