خبرنامہ کشمیر

کشتواڑ میں دیواروں پر بھارت کے خلاف، پاکستان کے حق میں نعرے درج

سرینگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے قصبے کشتواڑ میں نجی عمارتوں کی دیواروں پربھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں نعرے درج پائے گئے ہیں ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اسی طرح کی ایک تحریرایک کوچنگ سینٹر کی عمارت کی دیوار پرپائی گئی ہے جو پولیس پوسٹ سے محض 100میٹر کے فاصلے پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوچنگ سینٹر میں جانے والے طلباء جب آج صبح ٹیوشن کے لیے جارہے تھے تو انہوں نے کوچنگ سینٹر کی دیواروں پربھارت کے خلاف ، پاکستان اور برہان وانی کے حق میں لکھے ہوئے نعرے دیکھے۔راکی گوسوامی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک وفدنے پولیس حکام سے ملاقات کی اور اس پیش رفت پر ا پنی تشویش کا اظہار کیا۔