خبرنامہ کشمیر

کشمیر؛ برطانوی دارالعوام میں جمعرات کو بحث ہو گی

جماعت اسلامی کا غیر قانونی

لندن: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کے خلاف برطانوی ہاؤس آف کامن میں جمعرات کو بھرپور بحث ہو گی۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے بحث میں بھرپور طور پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ لارڈ نذیر کا دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ برطانوی ہاؤس آف کامن میں کل ہونے والی بحث بہت اہم ہے۔ ممبران پارلیمنٹ کی اکثریت کو مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ کل بحث کے دوران دنیا کو بتائیں گے کس طرح بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسا کر انہیں شہید کر رہی ہے جبکہ بچوں اور عورتوں پر شارٹ گن سے فائرنگ کر کے انکی بینائی ضائع کی جا رہی ہے۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا پاکستانی اور کشمیری شہری کشمیر کی حمایت میں ہاؤس آف کامن آ سکتے ہیں۔