خبرنامہ کشمیر

کشمیرمیں بھارتی مظالم، صرف ستمبر میں 44 کشمیری شہید

سرینگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں 85 ویں روز بھی کشیدگی اور کرفیو برقرار ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے،ادھرحریت کانفرنس کی اپیل پر وادی بھر میں مکمل ہڑتال ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 85 ویں روز بھی کشیدگی اور کرفیو برقرار ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ستمبر میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے 44کشمیریوں کو شہید کیا ،11 کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔