خبرنامہ کشمیر

کشمیرکےمسئلےکا سیاسی حل تلاش کیا جائے، بھارتی سپریم کورٹ کا حکم

نئی دہلی:(اے پی پی) بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جاری حالیہ بدامنی کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہئے کیونکہ ہر معاملے کو عدالتی طریقوں سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی ( جے کے این پی پی) کے سربراہ بھیم سنگھ کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر دائر درخواست پر بھارت کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی میں قائم بنچ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے کے کئی پہلو ہیں اور اسے سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے، ہر معاملے کو عدالت پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ اس موقع پر جببھیم سنگھ کا کہنا تھا کہ مودی حکومت ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ سے ڈکٹیشن لیتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں اب تک 90 سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں، ریاست میں مسلسل 46 روز سے کرفیونافذ ہے جب کہ وادی میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند ہے،