خبرنامہ کشمیر

کشمیریوں کے دلوں سے موت کا خوف نکل گیا

سری نگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ وادی کا حل کشمیریوں کا بھارت پر اعتماد ختم، ریاستی ظلم وجبر، گولی اور پیلٹ گنوں کے جواب میں آج کا کشمیری نوجوان نڈر، بے باک اور موت کے خوف سے آزاد مگر بھارت سے نا امید ہو گیا۔ یہ بات پانچ رکنی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں سامنے آئی جس نے گزشتہ برس مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ سیاستدانوں کا مؤقف لیا ور لوگوں کے جذبات جانے۔ بھارت کی وادی میں جارحیت کے خلاف آوازیں سننے میں آئیں۔ کشمیریوں کو مودی سرکارپر بھروسہ نہیں کیونکہ وہ مسئلے کے حل میں سنجیدہ نہیں۔ نوجوان بھارت سے مذاکرات کے مخالف وہ ہڑتال، کرفیو، شہادت اور وانی کے الفاظ سے آشنا ہے۔ رپورٹ کےمطابق کشمیری پاکستان کی شمولیت کے بغیر مذاکرات کے نتیجے سے مطمئن نہیں۔