خبرنامہ کشمیر

کشمیری طالب علم کو پیلٹ گن سے زخمی کرنا ظلم و بربریت کی انتہا ہے، حریت کانفرنس

بھارت کو کشمیر

کشمیری طالب علم کو پیلٹ گن سے زخمی کرنا ظلم و بربریت کی انتہا ہے، حریت کانفرنس
سرینگر: (ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے گیارہوں جماعت کے کشمیری طالب علم زاہد احمد کوپیلٹ گن سے شدید زخمی کرنے کو سفاکیت ، ظلم اور بربریت کی انتہا قراردیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں امن کے بھارتی ٹھیکیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ کیا یہی امن ہے کہ راہ چلتے معصوم بچوں کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایاجائے ۔انہوں نے امن کے ان پیامبروں کو بھی جو پرنٹ میڈیا، ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیا پر کشمیری مظلوموں کو بد امنی کے ذمہ دار قراردیتے ہیں کو چلو بھر پانی میں ڈوبنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت امن کے نام پر جموں وکشمیرمیں اپنے ظلم و بربریت کے ذریعے انسانیت کو تاراج کررہا ہے۔ ا نہوں نے مقبوضہ علاقے میں پولیس کے کردار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار ترقی اورمراعات کے حصول کیلئے انصاف، اخلاق اور قانون کا بھی پاس ولحاظ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع اسلام آباد کے علاقے ہالن ڈور کے رہائشی خورشید احمد کو ان کے خلاف قائم تمام جھوٹے مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے تاہم حال ہی میں سرجری کے تازہ زخم کے باوجود انہیں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کی کٹھوعہ جیل منتقل کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کٹھوعہ جیل کی انتظامیہ نے انہیں اس حالت میں لینے سے انکار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جیل میں خورشید احمد حالت بگڑنے سے جاں بحق بھی ہوسکتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ پولیس نے انہیں رہا کرنے کی بجائے ڈورو پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیا ہے۔ ترجمان نے بھارتی فورسز کے کشمیری نظربندوں کے ساتھ روارکھے جانیوالے رویہ کو انتقامی قراردیتے ہوئے کہاکہ ان اقدامات سے وہ کشمیریوں کا دل جیت نہیں سکتے۔ ادھر پیلٹ وکٹمز ایسوسی ایشن نے بھی کشمیری طالب علم زاھد احمد کو پیلٹ فائرنگ سے زخمی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں عوام پر پیلٹ کا قہر مسلسل جاری ہے ۔ ایسوسی ایشن کے ایک وفدنے ہسپتال جاکر زاھد احمد کی عیادت کی۔