خبرنامہ کشمیر

کشمیری طالب علم کی پراسرا ر قتل کی مذمت:میر واعظ

سرینگر : (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے بھارت میں کشمیری طالب علموں ، تاجروں اور دیگر کشمیریوں کو درپیش مشکلات ، پریشانیوں اور ان کی سلامتی کے حوالے سے شدید فکر و تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورم کے ترجما ن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پٹھان کوٹ کے ایک کالج میں زیر تعلیم راجوری کے طالب علم اورنگ زیب کے پراسرار طورپر قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اورنگ زیب کو جن پراسرار حالات میں قتل کیا گیا وہ انتہائی افسوسناک اور المناک ہیں۔ انہوں نے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ۔ترجمان نے کہا کہ بھارت میں کشمیری طالب علموں اور تاجروں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے ۔