خبرنامہ کشمیر

کشمیری لیڈر یاسین ملک کوبھارتی حکومت فوری رہاکرے:‌ یوسف چغتائی

عباسپور(ملت + آئی این پی ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ آزادکشمیر زون کے صدرسردارعابدایوب ایڈووکیٹ ،سردارمحمدیوسف چغتائی ،سردارمحمد حیات خان ،سردار مدثر امتیاز خان ،سردارمجید خان ،زرگر محمدسلیم ،شاہجان ارشد،سمیت دیگر رہنما ؤں نے مطالبہ کیاہے کہ کشمیری حریت پسندلیڈر محمدیاسین ملک کوبھارتی حکومت فوری طور رہاکرے اوربیرون ملک کشمیری عوام کے قائد یاسین ملک کافوری طورپر علاج کرایاجائے محمدیاسین ملک چیئر مین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کشمیری قوم کے عظیم قائدرہبر ہیں پوری کشمیری قوم ان کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں انہوں نے کہاکہ محمدیاسین ملک ایک عظیم حریت پسند لیڈرہیں جومادروطن ریاست جموں کشمیر کی آزادی کشمیرکی وحدت کی بحالی کے علاوہ دوکڑور کشمیری عوام کے حق خوداردیت کیلئے طویل عرصہ سے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاجی مظاہرہ کرناکشمیری قوم کاحق ہے ریاست جموں کشمیر کے عوام بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف پرامن احتجاج کرتے ہیں اوراپنا حق حق خوداردیت مانگتے ہیں جس پر بھارتی افواج پولیس ان محکوم مظلوم کشمیری عوام پردنیا کے بدترین مظالم ڈھائے جارہی ہے اورمقبوضہ کشمیر میں 108 دن ہوگئے کرفیو لگایا ہوا ہے عوام کھانے پینے کی ایشاء کیلئے ترس رہے ہیں خواتین کی اجتماعی عصمت دری کرکے ان کوقتل کردیاجاتاہے ۔کشمیری عوام عالمی برادری اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارت پردباؤڈالیں اوراقوام متحد ہ کی 13 اگست 1948 کی قراردادوں کے مطابق ریاست جموں کشمیر کے عوام کوان کا حق حق خوداریت دیں تاکہ جنوبی ایشاء میں پائیدارامن قائم ہوسکے۔