خبرنامہ کشمیر

کشمیری نوجوانوں کے بے دریغ قتل پر خاموشی افسوسناک ہے، میر واعظ

کشمیری نوجوانوں کے بے دریغ قتل پر خاموشی افسوسناک ہے، میر واعظ عمر فاروق

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع کولگام میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ اور ایک نوجون خالد احمد ڈار کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ضلع کولگام کے علاقے کڈونی میں شہری محاصرے اور تلاشی کی بے جا کارروائیوں کے دوران پر امن احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران فوجیوں نے خالد کو براہ راست سینے میں گولی مادی ۔ میر وعظ نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کا بے دریغ قتل عام جاری ہے لیکن عالمی برادری ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور بھارتی سول سوسائٹی نے مجرمانہ خاموشی اپنا رکھی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ دریں اثنا حریت فورم نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بڈگام اور اسلام آباد کے اضلاع میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری بھارتی تسلط سے نجات کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیںْ ْ ۔فورم نے کہا کہ نوجوانوں کی قربانیاں تحریک آزادی کا انمول اثاثہ ہے اور پوری قوم اور مزاحمتی قیادت کا فرض ہے کہ اس اثاثہ کی بھر پور حفاظت کرکے تحریک کو اپنی منزل مقصود تک پہنچائیں۔ حریت کانفرنس نے کہا کہہ بھارت تحریک آزادی کو دبانے کیلئے حریت قیادت اور کشمیریوں کو تختہ مشق بنارہا ہے جس کے باعث نوجوانوں مسلح جد وجہد کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ بیان میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیر کی زمینی حقیقت کو تسلیم کرکے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ۔ تاکہ کشمیر میں انسانی جانوں کا زیاں بند ہو اورخطے میں حقیقی اور دائمی امن ہوسکے۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ آر کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے بھی پتریگام چاڈورہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کشمیر کی سرزمین خون میں نہلا ہے ۔انھوں نے شہید سجاد کینو کو بھی ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔