خبرنامہ کشمیر

کشمیر میں رائے شماری کیلئے انجینئر رشید کا نام نہاد اسمبلی کے باہر دھرنا

سرینگر : (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ نجینئر عبدالرشید نے کشمیرمیں رائے شماری کے مطالبے کے حق میں سرینگر میں قانون اسمبلی کے باہر دھرنا دیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسمبلی میں گورنر کے خطاب سے قبل حزب اختلاف نے شدید ہنگامہ آرائی کی ۔ حزب اختلاف کے اراکین نے پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے اوروہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر کٹھ پتلی انتظامیہ کے خلاف نعرے بلند کررہے تھے۔