خبرنامہ کشمیر

کشمیر کی آزادی مسلح جدوجہد سے ہی ممکن ہے ۔انصار الامہ کے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری کا بیان

مظفرآباد (آئی این پی )ظلم سہنا اور ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھانا بدترین ظلم ہے، مسئلہ کشمیر مذاکرات سے تا قیامت حل نہیں ہو گا کشمیر کی آزادی مسلح جدوجہد سے ہی ممکن ہے ان خیالات کا اظہار انصار الامہ جموں وکشمیر کے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں 116روز سے کرفیو نافذ ہے ہر 10فٹ کے فاصلہ پر بھارت کا فوجی کھڑا ہے ، کاروبار زندگی مفلوج ہے، دوکانیں بازار بند ہیں، کھیت کھلیان ویران ہیں اور ملازمین اپنی نوکریوں پر نہیں جا سکتے گویا کہ کشمیر ی عملی طور پر ایک جیل میں بند ہیں ۔ سینکڑوں افراد زخمی ہیں اور سینکڑوں بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ املاک تباہ کی جا رہی ہیں اور امت مسلمہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ گونگا شیطان ہے سابقہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون نے اپنی الوداعی تقریب میں دنیا کے سلگتے مسائل کا ذکر کیا مگر اس نے مسئلہ کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا۔ یہود و ہنود سب ایک ہیں 70سال ہو گئے بھارت پاکستان آپس میں مذاکرات کر رہے ہیں مگر مذاکرات سے ایک فٹ زمین بھی آزاد نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آر پار کے کشمیری بھارتی افواج کے خلاف مسلح جدوجہد کریں اور اللہ کی مدد اور نصرت کے ساتھ بزور بازو کشمیر کو آزاد کروائیں جہاد کی راہ میں موت بھی حیات ہے۔