خبرنامہ کشمیر

کشمیر ی نوجوانوں کے دلوں میں پاکستان کی محبت میں اضافہ ہوگیا

کشمیر ی نوجوانوں کے دلوں میں پاکستان کی محبت میں اضافہ ہوگیا

سرینگر: (ملت آن لائن) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت کرنے پر بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری نوجوانوں پر مظالم کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بیک وقت سرینگر اور پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک سیمینار میں ریلیز کی گئی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق’’ کشمیر کرکٹ پاکستان ‘‘ کے نام سے یہ دستاویزی فلم اس کے ڈائریکٹر شفقت رینا نے جموں وکشمیر یوتھ سول سائٹی کے تعاون سے سرینگر کے لالہ رخ ہوٹل میں ریلز کی۔ اس دستاویزی فلم میں کشمیریوں خاص طور پر ان نوجونوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا ہے جو پاک بھارت کرکٹ میچوں کے دوران پاکستانی ٹیم کی حمایت کرتے ہیں۔ پروڈیوسر شفقت رینا نے اس موقع پر اپنی تقریرمیں کہا کہ اس دستاویزی فلم کا مقصد عالمی برادری کو یہ دکھانا ہے کہ کشمیری نوجوان پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ کس قدر والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں اور ان کا مملکت خداداد کے ساتھ کس قدر جذباتی لگاؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم ان باصلاحیت کشمیری نوجوانوں کے نام کی جاتی ہے جنہیں بھارتی فورسز نے قتل کیا اور جن کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت کرنے پر بغاوت کے مقدمات درج کئے گئے۔ دستاویزی فلم میں بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی دکھایا گیا۔ شفقت رینا نے کہا کہ بھارتی مظالم کے نتیجے میں کشمیر ی نوجوانوں کے دلوں میں پاکستان کی محبت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فلم جاری کرنے کے حوالے سے سرینگر میں ہونے والی تقریب کے مہمانان خصوصی دانش رجب اور ذاکر حسین تھے جو پیلٹ گن کے شکار افراد میں شامل ہیں جبکہ مہمانوں میں بابر قادری اور انعام الحق بھی شامل تھے