خبرنامہ کشمیر

کلبوشن یادیو کو پھانسی کی سزا خوش آیند اور جرأت مندانہ فیصلہ ہے ، خان بہادر خان

کلبھوشن فیملی

مظفرآباد(آئی این پی )سینئر مشیر وزیر اعظم آزادکشمیرخان بہادر خاننے کلبوشن یادیو کی پھانسی کی سزا کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہاکہ کلبوشن یادیو کو پھانسی کی سزا خوش آیند اور جرائت مندانہ فیصلہ ہے ،شکیل آفریدی سمیت دیگر ملک وقوم کے غداروں کو بھی پھانسی کی سزا دی جائے اور فی الفور عمل درآمد کیاجائے ،وطن عزیز کیخلاف سرگرم دشمن ممالک کو عالمی سطح پر بے نقاب کیاجائے اور کلبوشن یادیو اور دشمن ایجنسیز کے دیگر سہولت کاروں کا بھی گیرا تنگ کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ پڑوسی ممالک سے پوچھا جائے آخر ایک ’’را’‘ کے ایجنٹ کو اپنا پاسپورٹ دیکر پاکستان میں داخل کرنے کے کیا مقاصد تھے ،انہوں نے کہاکہ اس وقت عالمی سطح پر وطن عزیز کیخلاف پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں جس میں بھارت اور اس کے حواری ملوث ہیں اس لیے ضروری ہے کہ بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے ، انہوں نے کہاکہ بھارت کے سامنے پاکستانی حکمرانوں کو کلبوشن یادیو کی پھانسی پر قانون سنانے کی ضرورت نہیں بلکہ کلبوشن یادیو کا اعتراف ہے کہ بھارت نے اسے جاسوسی کیلئے پاکستان بھیجا اور ایک دوست ملک نے اس کیلئے سہولت کار کارول ادا کیا، انہوں نے کہاکہ اس دوست سے بھی آخر حکمران سوال کریں بدنام زمانہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ اور کلبوشن کو پاسپورٹ بناکر کیوں دیا وہ کیا عزائم رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستن کی سلامیتی کے لیئے کشمیری اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔