خبرنامہ کشمیر

کلبھوشن پھانسی را کی پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوششوں کا منہ توڑ جواب ہے

مظفرآباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر موجودہ حالات بین الاقوامی توجہ کے متقاضی ہیں نریندر مودی ہندوستانی جبری قبضے کے خلاف عوامی ریفرنڈم سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہے کلبھوشن یادوکی پھانسی را کی پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوششوں کا منہ توڑ جواب ہے حکومت پاکستان کشمیر کے معاملے پر کسی مصلحت کا شکار نہیں میاں محمد نواز شریف مقبوضہ کشمیر میں حالات سے لمحہ با لمحہ با خبر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشیں بری طرح ناکام بنانے کا کریڈٹ کامیاب خارجہ پالیسی کو جاتا ہے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی باگ ڈور نئی نسل نے تھام لی ہے جو جدید اسلحہ سے لیس 8لاکھ فوج و پیرا ملٹری ٹروپس کا مقابلہ پتھروں سے کر رہے ہیں ۔ہندوستان نے کشمیر کے گرد آئنی دیوار تعمیر کر کے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں ،اداروں،صحت عامہ کے لیئے کام کرنے والے رضاکاروں کے لیئے ریاست کو شجر ممنوع قرار دے رکھا ہے کشمیریوں کے آزادی کے عزم ،جوش ولولہ کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ،وزیراعظم نے کہا کہ حد متارکہ کے اس پار بسنے والے کشمیری اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ان کا دکھ ہمارا دکھ اور ان کے اوپر ٹوٹنے والے ظلم کے پہاڑ ہم اپنے اوپر محسوس کرتے ہیں تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کرنے اور مقبوضہ وادی میں سفارتی ،سیاسی و اخلاقی حمایت فراہم کرنے کے لیئے پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام بغیر کسی سیاسی تفریق کے یک جان ہیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اقوام متحدہ اوراقوام عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا جاری رہنا اور پھران میں تیزی آنا اس کے باوجود خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے ہم اقوام متحدہ بالخصوص امریکہ،یورپی یونین برطانیہ سمیت مہذب اقوام عالم سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر جانبدار مبصر بھیج کر وادی کی صورت حال کاجائزہ لیں گزشتہ دو دنوں کے اندر کے اندر ایک درجن سے زائد نہتے کشمیریوں کو شہید کیا گیا جبکہ صرف مارچ کے مہینے میں 19کشمیریوں کے خون سے حولی کھیلی گئی،53گھروں کو تباہ کیا گیا،444کشمیری پیلٹ گنزسے شدید زخمی ہوئے جن میں سے بعض آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو گئے 914کشمیری کالے قانون کے تحت پابند سلاسل کیئے گئے 14خواتین کی عصمت دری کی گئی جبکہ دو بچوں سے ان کے والدین کا سائیہ چھینا گیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک نہیں دبا سکتاپاکستان سے محبت کی یہ مثال کہ مقبوضہ وادی میں جس کو بھی بھارتی افواج شہید کرتی ہیں کو مظلوم کشمیری پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں کب تک پیلٹ گنز چلیں گی ،کب تک کشمیری اپنا خون دیتے رہیں گے اقوام عالم کشمیری عوام پر جاری مظالم کا نوٹس لیں