خبرنامہ کشمیر

کم عمر لڑکی کی آبروریزی اور قتل کے بہیمانہ واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلی

کم عمر

کم عمر لڑکی کی آبروریزی اور قتل کے بہیمانہ واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلی

جموں(ملت آن لائن)کم عمر لڑکی کی آبروریزی اور قتل کے بہیمانہ واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلی، مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں ایک کم عمر لڑکی آصفہ کی آبروریزی اور قتل کے بہیمانہ واقعے میں ملوث مجرموں کی گرفتاری میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی ناکامی کے خلاف گجر بکروال طبقے سے وابستہ افراد نے جموں میں ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے اور انہوں نے جموں چوک میں دھرنا بھی دیا جس کے باعث گاڑیوں کی آمد ورفت کئی گھنٹے تک معطل رہی ۔ انہوں نے کٹھ پتلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ مقررین نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور مقبوضہ علاقے خاص طور پر جموں وکشمیر میں ماؤں بہنوں کی عزت محفوظ نہیں۔ انہو ں نے کہا کہ سماجی کارکن طالب حسین کی گرفتاری سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ مجرموں کو تحٖفظ دے رہی ہے جنہوں نے بہیمانہ واقعے کے خلاف آواز بلند کی تھی۔