خبرنامہ کشمیر

کوٹلی مظفر آباداسمبلی کا گھیراؤ کریں گے:محمود الحسن چوہدری

راولپنڈی (آئی این پی)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر محمودالحسن چودھری نے کہاہے کہ ملک نواز کے ذاتی مفادکی خاطر کوٹلی حلقے میں اضافہ نہ کرنا ہزاروں لوگوں کے ساتھ انانصافی ہے اگر کوٹلی اضافہ حلقہ نہ دیا گیا تو ہزاروں افراد کے ساتھ مظفر آباداسمبلی کا گھیراؤ کریں گے،ضلع کوٹلی میںآبادی کے تناسب سے دوحلقے بنتے ہیں مگر ایک کا بھی اضافہ نہ کرنا ظلم ہے،ان خیالات کااظہارا نھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ہم حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ایک فرد کی خاطر نسلوں کے مستقبل کاقتل نہ کریں،یہاں کے عوام کو جس جرم کی سزادی جاری رہی راجہ محل کو اضافی حلقہ بنایا جائے ورنہ سخت اقدامات سے گریز نہیں کریں گے،انھوں نے کہاکہ 2005کی کابینہ نے اس حلقے کی سفارش کی تھی اور اس وقت ایک آل پارٹیزفورم بھی موجود ہے جس نے وزیر اعظم ،اپوزیشن لیڈر اور سب قائدین سے ملاقاتیں کیں ہیں اور سب نے کہاکہ کوٹلی کا سب سے پہلے حق بنتاہے،اگر سب تسلیم کرتے ہیں تو پھر رکاوٹ کیا ہے اگر ملک نواز رکاوٹ ہے تو وہ صرف اپنی ذات کے لیے سوچ رہے ہیں عوام کاان کوخیال نہیں ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی 1996ء سے حلقہ بناؤ تحریک شروع کیے ہوئے ہے مگر اب اس میں سب جماعتیں شامل ہیں،انھوں نے کہاکہ آئندہ اجلاس میں اس حلقے کو بھی شامل کیا جائے ورنہ راست اقدام پر مجبور ہوں گے،کوٹلی کا حلقہ آزادکشمیرمیں آبادی اور رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑاحلقہ ہے یہ سب تسلیم کرتے ہیں تو پھر اس کے عوام کو حقوق سے کیوں محروم رکھا جارہے ،یہاں کے عوام کا کیا گناہ ہے،انھوں نے کہاکہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے حکومت نے سیدھے طریقے سے بات نہ سنی تو دوسرا راستہ اختیار کریں گے عوام کی مشاورت سے کریں گے حالات کی خرابی کی ذمہ داری ملک نواز اور حکومت پر ہوگی۔