خبرنامہ کشمیر

کٹھوعہ جیل میں نظربندکشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

سرینگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کی ڈسٹرکٹ جیل کٹھوعہ میں غیر قانونی طور پر نظر بند کئی کشمیریوں کی صحت انتہائی گرچکی ہے جبکہ متعددنظر بند کئی امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کٹھوعہ جیل کا دورہ کرنے والے ایک وفد نے سرینگر میں میڈیا کو بتایاکہ طارق احمد گنائی نامی نظر بند کی حالت انتہائی خراب ہے اور وہ کئی امراض میں مبتلاء ہوچکا ہے۔وفد نے کہا کہ نظر بندوں کو معیاری غذااور طبی سہولت فراہم نہیں کی جاتی جس کے باعث وہ کئی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ طارق احمد گنائی کی اہلیہ نے بتایا کہ اْن کا شوہر رواں برس ستمبر سے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کٹھوعہ جیل میں نظر بند ہے جہاں وہ بلند فشار خون اور دیگرکئی امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پولیس نے انکے شوہر کوسرینگر سے گرفتار کر کے کٹھوعہ جیل میں پہنچا دیا۔وفد نے طارق گنائی سمیت تمام نظر بندوں کو مقبوضہ وادی کی جیلوں میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ انکے اہلخانہ کو انکے ساتھ ملاقات میں آسانی ہو۔